شادی کا معاملہ بہت اہم ہوتا ہے، لوگ ہر طرح سے دیکھ بھال کر بھی لیں تب بھی کوئی نہ کوئی کمی نظر آجاتی ہے۔ من پسند شریک حیات کا انتخاب کرنا کوئی آسان بات نہیں۔اگر آپ کنوارے ہیں یا آپ کا کوئی ساتھی نہیں، تو درج ذیل نکات پر غور کیجئے، کہیں آپ ان مسائل کا شکار تو نہیں۔
خود کو سب سے بہتر سمجھنا
اگر آپ خود کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں اور اور اسی زعم میں الگ تھلگ رہتے ہیں تو یقین جانئے، کوئی آپ کو پسند نہیں کرے گا۔ آپ کو سب کے ساتھ مل جل کر رہنا ہوگا۔ ورنہ آپ نفسیاتی مریض بھی بن سکتے ہیں۔
آپ کا اپنے خوابوں کے شہزادے/شہزادی کا انتظار ہونا
اگر آپ اپنے خوابوں کے شہزدے یا شہزادی کے انتظار میں ہیں تو جان لیجیئے کہ وہ نہیں آنے والایا والی۔ ان نامعقول خوابوں سے باہر آئیے، یہ وقت کا ضیاع ہیں۔ آپ کو اپنی زندگی کیلئے خود کچھ کرنا ہوگا اور دوسروں کا 'ڈریم مین/ویمن' بننا ہوگا۔
آپ کو دوستی سے مسئلہ ہے
آپ کا بہت شرمیلا ہونا یا بہت بے باک ہونا، دونوں ہی صورتیں نقصان دہ ہیں۔ اگر آپ ہاتھ پکڑنے یا چھونے میں شرماتے ہیں تو سمجھا جائے گا کہ آپ کو دلچسپی نہیں ہے اور یہ بد سلوکی میں بھی شمار ہوتا ہے کیونکہ اس طرح آپ اپنے ساتھی کو نا پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔ دوسری طرف آپکی بے باکی بھی آپ کیلئے منفی تاثر پیش کرتی ہے۔
لوگ آپ سے ڈرتے ہیں
لوگوں کا آپ سے ڈرنا آپ کیلئے فائدہ مند ہے۔ لیکن اگر آپ کسی کا ساتھ پانا چاہتے ہیں تو آپ کو شائستہ طبیعت ہونا پڑےگا۔ کیونکہ نا شائستہ اور ڈراؤنے انسان سے کوئی دوستی نہیں کرنا چاہتا۔
آپ کو اپنی نوکری سے زیادہ پیار ہے
اپنی نوکری کو اپنی زندگی بنانا کوئی سمجھداری کا کام نہیں۔ اگر آپ نے اپنا سونا، جاگنا اپنی نوکری کو بنایا ہوا ہے تو آپ کو شریک حیات ملنا مشکل ہے اور اگر مل بھی گیا تو آپ سے خوش نہیں ہوگا۔ کیوں کہ ہر انسان کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔