انقرہ:ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی شہروں میں کرد جنگجوو¿ں کو بد نظمی پیدا کرنے نہیں دیں گے۔
ترکی داعش اور دیگر جنگجوو¿ں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔بدھ سے باغیوںکے خلاف شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن میں ترکی کا کہنا ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کے ستر مشتبہ ا ہلکاراور دو فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔
جبکہ ترک وزیز اعظم بھی میدان میں آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ حکومت کردستان ورکرز پارٹی اور ان کے حامیوں کی جانب سے تنازعہ کو طول دینے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گی،انہوں نے کہا کہ ملک میں کرد باغیوں کو کسی قسم کی بد نظمی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،نہ ہی انہیں ترکی سے الگ ہونے کی اجازت دینگے۔
احمد داﺅد اوغلو کا کہنا تھا کہ کرد باغیوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔