Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2016 11:17am

کپڑے دھونے کے شوقین مردوں کا انوکھا کلب

گھرمیں روزانہ کئی کام ہوتے ہیں مثلا صفائی کرنا، برتن اور کپڑے دھونا وغیرہ وغیرہ۔ کپڑوں کی دھلائی کا کام بیشتر لوگ بہت بے دلی سے کرتے ہیں اور مرد تو بالخصوص اس سے بہت کتراتے ہیں مگر دنیا میں مردوں ایک ایسا کلب بھی ہے جو یہ کام بہت خوشی اور شوق سے کرتا ہے۔

‘واشنگ مشین کلیکٹرز کلب’ کے 3000 ارکان دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ صرف مردوں پر مشتمل اس انوکھی کمیونٹی کو کپڑے دھونے سے محبت ہے ۔ یہ یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے کہ واشنگ کسی کا مرغوب مشغلہ ہو سکتا ہے مگر اس انوکھے گروپ کے تمام ارکان بہت پر جوش ہو کر یہ کام سرانجام دیتے ہیں۔ کلب کے بانیوں میں سے اور واشنگ مشینز جمع کرنے کے شوقین جان چارلیس نے بتایا ‘ہم ایسے لوگوں کواپنے گروپ میں شامل کرتے ہیں جو کپڑے دھونے کے کام سے محبت کرتےہیں’۔ ‘یہ کپڑوں کو کھنگالنے، انہیں خشک کرنے اور پانی نکالنے کے کام کو پسند کرتے ہیں۔ میں کپڑے خشک کرتا ہوں اور یہ کام مجھے پسند ہے۔’ کلب کے ارکان کو واشنگ مشینز جمع کرنے کا بھی شوق ہے۔

انسٹھ واشنگ مشینز کے مالک چارلیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انیس سو اڑتیس سے لے کر اب تک کے وقت کی مشینیں اچھی حالت میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ان مشینز کا ہر پارٹ موجود ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ مشین کے اندر کس کام آتا ہے کپڑے دھونا میرے لئے کیک پر آئیسنگ کے برابر ہے۔

Read Comments