Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 06:47pm

ارب پتی بننے کیلئے دنیا میں موجود لاٹری اسکیمیں

ملک میں پیسا کمانا اتنا آسان نہیں ہے خاص طور پر اس صورت میں جبکہ کسی بھی ملک کے معاشی حالات ایک طرف دگرگوں کا شکار ہوں اور بے روزگاری کی شرح آباد ی کی شرح کے لحاظ سے تنزلی کی طرف گامزن نہ ہو تاہم بعض راستے ایسے ضرور موجود ہیں جن کو اپنا کر ایک شخص معاشی آسودگی حاصل کرسکتا ہے بلکہ وہ ارب پتی بھی بن سکتا ہے ،ان راستوں میں سے ایک لاٹری اسکیموں کا ہے۔لہذا زیل میں بعض ایسی لاٹری اسکیموں کو بیان کیا گیا جن کے انعامات ملین ڈالرز پر مشتمل ہیں اور اگر قسمت کی دیوی آپ پر مہربان ہوجائے تو آپ ارب پتی بن سکتے ہیں ۔

فائل فوٹو

ٰیو ایس میگا ملین

امریکا کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا بھی دنیا میں سب سے بڑی لاٹری گیمز میں صف او ل پر ہے ۔اگرچہ کہ آپ میگا ملین لاٹری گیم کے فین نہ بھی ہوں تو اس لاٹری کا شمار دنیا کی سب سے بڑی لاٹری گیموں میں ہوتا ہے کیونکہ لاٹری کی تاریخ میں میگاملین نے چھ سو اڑتالیس ملین جو کہ دو ٹکٹس جیتے گئے تھے قسمت کے دھنی ٹکٹ رکھنے والوں کو دیئے تھے ۔ اس سے قبل لاٹری کی تاریخ میں تین ٹکٹوں پر بیک وقت چھ سو چھپن ملین ڈالرکی سب سے بڑی تاریخی لاٹری مارچ دوہزار بارہ میں جیتی گئی تھی ۔

لہذا اگر اب آپ ارب پتی بننے چاہتے ہیں تو یہ لاٹری گیم آپکی فہرست میں صف اول پر موجود ہونا ضروری ہے ۔اس لاٹری کا جیک پاٹ پندرہ ملین ڈالر سے شروع ہوتا ہے اور اسکے ٹکٹ ہولڈر ایک ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک جیت سکتے ہیں ۔

فائل فوٹو

یو ایس پاور بال
امریکی لاٹری گیمز کو جو چیز دنیا بھر میں خاص بناتی ہے وہ انکی جدت اور متحرک ہونا ہے تاہم جب ان جزویات کا تذکرہ آئے تو امریکی پاور بال لاٹری گیم کا تذکرہ نہ کرنا بے جا نہ ہوگا ۔جنوری دوہزار بارہ میں نہ صرف اسکا جیک پاٹ دگنا کردیا گیا ہے بلکہ اسکی گیس رینج بھی کم کردی گئی ہے ۔دوہزار تیرہ میں پاول بال نے نو ڈیجیٹ پر پانچ سو نوے ملین ڈالر کے جیک پاٹ کا اعلان کرکے دنیا بھر کے میڈیامیں خبریں بنائیں ،تاہم اس لاٹری گیم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں جوکہ شائقین کیلئے مزید آسانیوں کا سبب بنیں گی اسکی مجموعی انعامی رقم دو اعشاریہ باون ارب ڈالر پر مشتمل ہے جوکہ مختلف ٹکٹ ہولڈر ز کے درمیان تقسیم ہوتی ہے ۔ لہذا ادھر بھی قسمت آزمائی کرنا نہ بھولیں ۔

فائل فوٹو

یوروملین
یوروملین کو یورپی ممالک کی تمام لاٹری کا سربراہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا ۔یہ ایک ملٹی نیشنل لاٹری ہے جس میں آسٹریا،بیلجیم ،فرانس ،آئرلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہیں ۔یورو ملین کا سب سے بڑا انعام ایک سو نوے ملین یورو کا ہے اور یہ لاٹری گیم عام طور پر بمپر لاٹری اسکیمیں بھی نکالتا رہتا ہے جس کے دوران جیک پاٹ کا انعام میں سو ملین یورو کا مزید اضافہ بھی کیا جاتا ہے ۔

فائل فوٹو

یورو ملین یوکے
یہ لاٹری گیم بھی یورو ملین کی طرز پر ہی کام کرتی ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رفل بھی شامل ہے ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اسکے ساتھ ایک کوڈ بھی منسلک ہوتا ہے جو کہ کسی بھی متعلقہ ڈرا سے ملتا ہونا چاہیئے اور اگر قسمت کی دیوی آپر مہربان ہے تو یہ کوڈ میچ کرجاتا ہے تو ایک کوڈ میچ ہونے کی صورت میں ٹکٹ ہولڈر کے انعام میں ایک ملین پاونڈ کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔عام طور پر سو کوڈز کے ڈرا کے یورو ملین یوکے اسپیشل میں ہوتے ہیں ،یعنی صرف ایک ڈرا میں سو افراد کروڑپتی بن جاتے ہیں ۔

فائل فوٹو

لاٹریا ڈی نوی ڈا
یہ ایک ہسپانوی لاٹری ہے جوکہ دراصل میں ایک رفل گیم ہے ۔اس لاٹری کے تحت دو اعشاریہ چوبیس ارب یورو کا پرائز تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ لاٹری اسکیم مقامی طور پر اتنی مقبول ہے ،عوام کرسمس کے موقعے پر اسکا ٹکٹ ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر دیتے ہیں ۔

اگرچہ کہ مذکورہ لاٹری اسکیمیں آپ کو ارب پتی بنانے میں معاون تو ثابت ہوسکتی ہیں لیکن ان کو جیتنے کیلئے معمولی سرمایہ کاری اور قسمت کا دھنی ہونا ضروری ہے کیونکہ تاحال ان لاٹریوں کو جیتنے میں معاونت کیلئے بعض طریقے تو موجود ہیں جن سے کسی حد تک نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے لیکن تاحال لاٹری کو جیتنے کا کوئی شارٹ کٹ ایجاد نہیں ہوسکا ہے۔

Read Comments