Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 04:37pm

فرانس میں لیبر اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران شدید ہنگامہ آرائی

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبراصلاحات کے خلاف ہزاروں شہریوں کے احتجاج کے دوران ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کومنتشر کرنے کے دوران پولیس پر پتھروں کی بارش کی گئی۔

فرانس کا شہر پیرس میدان جنگ بن گیا، لیبر اصلاحات کے خلاف ہزاروں شہریوں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اس موقعے پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، مظاہرین جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، پولیس پر پتھر برسائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرانس کے مختلف شہروں میں ایک لاکھ بیس ہزار شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی،صرف پیرس میں بیس ہزار سے زائد مظاہرین اکٹھے ہوئے۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئیں، لیبر اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Read Comments