ہمارا کچن مختلف اقسام کے سامان اور ضروری اشیاء سے لیس ہوتا ہے۔ کچھ چیزیں روزمرہ استعمال میں آتی ہیں، جبکہ کچھ تو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ لیکن کچھ اشیا ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی سادگی کے باوجود بے حد مفید ہوتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے ”برف جمانے والی ٹرے“۔
آپ سوچیں گے کہ اس کا استعمال تو صرف پانی جمانے کے لیے ہوتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ تھوڑی سی تخلیقی سوچ کے ساتھ یہ سادہ سی چیز آپ کی کچن میں ایک انمول مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
صرف 2 کیلے روزانہ کھائیں! صحت، توانائی اور خوبصورتی سب ایک ساتھ پائیں
آئیے دیکھتے ہیں برف جمانے والی ٹرے کے چند دلچسپ استعمالات
چاہے سبزیوں کا ہو یا گوشت کا، شوربہ کھانے کو ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور بنا دیتا ہے۔ شوربہ بنا کر اسے برف کی ٹرے میں ڈالیں اور جما دیں۔ جب ضرورت ہو، ایک کیوب نکالیں اور بغیر پگھلائے کھانے میں شامل کریں۔
ناریل اور کھوئے سے بنی روایتی کوکونٹ ربڑی، خوشبو، ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور میٹھا
اگر آپ کے پاس تازہ جڑی بوٹیاں بچ گئی ہیں، تو انہیں مکھن میں ملا کر برف کی ٹرے میں جما دیں۔ یہ کیوبز کسی بھی کھانے میں فوری ذائقہ بڑھانے کے لیے بہترین ہیں۔
گرمیوں میں آئس کریم چھوڑ کر کچھ ہلکا پھلکا اور صحت مند چاہتے ہیں؟ دہی میں شہد اور پھل ملائیں اور اسے برف کی ٹرے میں جما دیں۔ ٹھنڈی مٹھاس کا مزہ لیں۔
آم، کیلا اور دوسرے پھلوں کے چھوٹے ٹکڑے ٹرے میں ڈالیں، اوپر لیموں کا رس اور شہد ڈال کر جما دیں۔ گرمیوں میں یہ تازگی بخش ٹریٹس ضرور آزمائیں۔
اگر آپ آئسڈ کافی یا چائے پسند کرتی ہیں تو یہ ٹپ خاص آپ کے لیے ہے۔ سادہ بلیک کافی یا چائے بنا کر ٹھنڈی کریں، برف کی ٹرے میں ڈالیں اور جما دیں۔ جب چاہیں ٹھنڈی مشروب سے لطف اٹھائیں۔
میٹھے کے شوقین افراد کے لیے بہترین! برف کی ٹرے میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں، اندر کوئی چھوٹا پھل جیسے اسٹرابیری شامل کریں، اور جما دیں۔ فوری تیار مٹھائی حاضر ہے۔
تین اہم باتیں جو آپ کو یاد رکھنی چاہییں:
پلاسٹک کی ٹریوں سے کیوب نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ سلیکون ٹرے لچکدار ہوتی ہیں اور کیوبز آسانی سے نکل آتے ہیں۔
ہر استعمال کے بعد ٹرے کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے تاکہ پہلے محفوظ کیے گئے ذائقے کی بو ختم ہو جائے۔
ہر چیزکے استعمال کی ایک مدت ہوتی ہے۔ اپنے کیوبز پر تاریخ اور مواد کا لیبل لگائیں تاکہ انہیں محفوظ اور صحیح وقت پر استعمال کیا جا سکے۔