جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کہتے ہیں کہ کل کراچی اپنے زندہ دل ہونے کا ثبوت دے گا اور لاکھوں افراد شارع فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ میں شامل ہوں گے ۔
لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر پر جماعت اسلامی کے کیمپ کے دورے کے موقع پر منعم ظفر خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑیں تاکہ وہ اہل فلسطین کی مدد کرسکیں.
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ اہل غزہ میں گزشتہ 18 ماہ سے اسرائیل بمباری کررہا ہے۔ صہیونی ریاست نے سازش کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کردیا۔
گزشتہ 22 دنوں میں 600 سے زائد بچوں اور خواتین کو شہید کردیا گیا۔ غزہ پر بمباری امریکی سرپرستی اور امریکا کی جانب سے فراہم کردہ اسلحہ سے کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی سے صہیونی سازشیں جاری ہیں جو فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اہل غزہ، حماس کی قیادت اور سلام پیش کرتے ہیں جو استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔
ایسی تمام صورتحال میں جنیوا کنونشن نظر نہیں آتا۔ جنیوا کنونشن کے تحت اسکولوں، اسپتالوں اور بچوں اور بڑوں پر بمباری نہ کرنا تھا۔
امیر جماعت نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جب بھی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں امریکا ویٹو کر دیتا ہے، سوڈان یا وسطی تیمور کا معاملہ کو تو فورا سے مسئلہ حل کروادیا جاتا ہے۔ فلسطین کے معاملے پر مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بے غیرتی کا لبادہ اڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بچے بلک رہے ہیں ان کی چیخیں فضاؤں میں گونج رہی ہیں۔ اہل غزہ و مسجد اقصی سے ہمارا دینی و ایمانی حصہ ہے۔ ہماری ذمے داری ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو جھنجھوڑیں اور مجبور کریں کہ اہل غزہ و فلسطین کی مدد کریں۔غزہ کے بھائی اور حماس کے مجاہدین ایمان کی بدولت ڈٹے ہوئے ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ کل 13 اپریل کو کراچی زندہ دل ہونے کا ثبوت دے گا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری مارچ میں شرکت کریں گے۔ شاہرہ فیصل کو سارے راستے اور سارے قافلے یکجہتی غزہ مارچ کی جانب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے عوام سراپائے احتجاج ہیں۔ اہل غزہ و فلسطین کی امداد کے لیے جو کچھ لکھ سکتا ہے وہ لکھے اور جو مالی امداد کرسکتا ہے وہ مدد کرے۔ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ ایسی تمام صورتحال میں جنیوا کنونشن نظر نہیں آتا، جنیوا کنونشن کے تحت اسکول، اسپتال،بچوں اوربڑوں پر بمباری نہ کرنا تھا، اقوام متحدہ میں جب بھی قرارداد پاس کی جاتی ہے امریکہ ویٹو کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سوڈان یا وسطی تیمور کا معاملہ کو فورا حل کروا دیا جاتا ہے، مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بے غیرتی کا لبادہ اڑا ہوا ہے۔
اس موقع پر ٹاؤن چئیرمن لیاقت آباد فراز حسیب اور گلبرگ ضلع وسطی کے امیر کامران سراج نے بھی خطاب کیا۔