Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2025 03:37pm

گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا

گہرے سمندر میں رہائش کا خواب جلد حقیقت بن جائے گا، برطانوی سائنسدانوں نے زیر آب رہائشی کالونی بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی گہرائی میں رہنا ممکن ہوسکے گا، جس کے لیے برطانوی سائنسدانوں نے شاندار منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر سمندر عمارتوں میں خوبصورت زینے، بڑی بڑی کھڑکیاں اور آرام دے بستر بھی ہوں گے، سمندر میں رہائش گاہ 2027 میں نصب کی جائے گی۔

شادی کے لیے دلہن کو سمندر کی گہرائی میں لے جانے والا دلہا

برطانوی سائنسدانوں نے اس منصوبے کو Deep کا نام دیا ہے، جو سائسنس فکشن کو حقیقت میں بدل دے گا۔

منصوبے کی صدارت کرنے والے شان وولپرٹ نے کہا کہ ایک گروپ جو چاہتا ہے کہ لوگ سمندر کی کھوج کے بارے میں پرجوش ہوں بالکل اسی طرح جیسے SpaceX نے لوگوں میں دوبارہ خلا میں جانے کی دلچسپی بیدار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر کے خوبصورت نظاروں کو سب کے سامنے لائیں گے۔

Read Comments