Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2025 09:00am

’آپ کی تنقید احساس کمتری کا نتیجہ ہے‘، ڈکی بھائی کا بشریٰ انصاری کو کرارا جواب

ڈکی بھائی، جو کہ پاکستان کے سب سے کامیاب یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں، نے حالیہ دنوں میں بشریٰ انصاری کے یوٹیوبرز کے بارے میں دیے گئے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ایک پوڈ کاسٹ میں یوٹیوبرز کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ معلوم نہیں کس دنیا کےہیں۔ وہ ان کے مواد کو سمجھ نہیں پاتیں اور یہ بھی کہ ان کی شہرت کے پیچھے کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔

بھارتی یوٹیوبر کی لیمبرگینی کو حادثہ، گاڑی سے اتر کر کیا پوچھا؟

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ اتنے لوگ انہیں کیوں دیکھتے ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ ان ویڈیوز کو کہاں دیکھا جائے۔

ڈکی بھائی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بشریٰ انصاری کی تنقید پر ردعمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات دینے والے اداکار صرف احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔

ڈکی نے مزید کہا کہ یہ اداکار اپنے ہدایت کاروں پر انحصار کرتے ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی نوعیت کے ڈرامے بنا رہے ہیں۔

ڈکی بھائی نے یہ بھی کہا کہ وہ بشریٰ انصاری کو صرف چہرے سے جانتے ہیں اور یہ کہ یہ ڈیجیٹل دور ہے، جس میں یوٹیوبرز اور نئے مواد تخلیق کرنے والوں کا اپنا ایک منفرد مقام ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس فیلڈ میں نئے ہیں، ان کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ ان کی کامیابی کا انحصار صرف اپنی محنت اورایک فرد پر مشتمل ٹیم پر ہے۔

انٹرنیٹ پر اس معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچ صارفین بشریٰ انصاری کے بیان کو اداکاروں کی حسد کا نتیجہ سمجھتے ہیں کیونکہ وہ یوٹیوبرز کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

دوسری جانب، کئی لوگ ڈکی بھائی کے دفاع میں آ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری کو یوٹیوبرز کی اہمیت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ان میں سے کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کے چالیس سال شوبزکی دنیا میں گزارے ہیں، اس لئے ان کی رائے کی قدر کی جانی چاہیے۔

Read Comments