Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2025 01:44pm

کراچی: تیز رفتار ایمبولینس نے راہگیر لڑکی کو ٹکر مار دی، ڈرائیور گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ایمبولینس نے راہگیر لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق ایمبولینس میں ایک انتہائی نگہداشت کے مریض کو ایمرجنسی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، کہ اچانک خاتون ایمبولنس کے سامنے آگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت گل بانو کے نام سے ہوئی ہے، جو گھروں میں ماسی کا کام کرتی ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایمبولینس ڈرائیور محمد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد ہی مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Read Comments