Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2025 09:01am

شیخوپورہ میں ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی رکشے پر فائرنگ سے باپ بیٹی زخمی

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشہ نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

شیخوپورہ میں ولگن جھنڈا کے قریب ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشہ نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read Comments