Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2025 09:23am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو دلی عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جانے والی عیدالفطر اتحاد اور شکر گزاری کی علامت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے سپاہیوں کے لیے عید کا اصل جوہر قوم کے دفاع کے اعزاز میں مجسم ہے، جو اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

عسکری قیادت نے کہا کہ یہ مبارک دن ہمیں قومی ہیروز کی غیرمتزلزل بہادری پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جن کی قربانیوں کی دل کی گہرائیوں سے قدر کی جاتی ہے۔

مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین ملک کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

’عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘، صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

پاک افواج نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محبت کے جھنڈے تلے متحد رہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

Read Comments