وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔ والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کہا شہید میجرسعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، جنہوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا اور قوم کو ان کی لازوال قربانی پر ناز ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔ وزیر داخلہ نے شہید میجر سعد کے والدین، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجرسعد بن زبیرکی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئےصبر جمیل کی دعا کی۔
پی ٹی آئی نے26 نومبرکی طرح بات نہ مانی توپھر ریاست حرکت میں آئے گی، محسن نقوی
محسن نقوی نے کہاکہ شہید میجرسعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، جنہوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا اور پوری قوم کو ان کی لازوال قربانی پر ناز ہے۔
محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات، ضلع کُرم کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
محسن نقوی نے کہاکہ شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، والدین کا جذبہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔
محسن نقوی سے حساب لیں گے، ان کو حکومت اور اداروں کا سپورٹ حاصل نہیں ہوگا، جنید اکبر خان
یاد رہے کہ پاکستان آرمی کے میجر سعد بن زبیر چند روزقبل بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہوئے تھے۔