Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2025 08:36am

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی فوج کی غزہ پروحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پروحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، مزید چوبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں 18 افراد شہید ہوئے۔ مارچ سے اب تک 9 سو 21 فلسطینی شہید ہوچکے۔

دوسری جانب مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے اسرائیل بھی نئی جنگ بندی تجویز میں رخنہ نہیں ڈالے گا۔ حماس نے 5 یرغمالی رہا کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اسرائیل نے دس یرغمالی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس رہنما کا کہنا ہے حماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کو تیار ہے ۔۔ مسلح مزاحمتی گروپ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

غزہ: اسرائیل کی بمباری جاری، مزید24فلسطینی شہیدمارچ سے اب تک 921 فلسطینی شہید ہوچکے، عرب میڈیامصر اور قطر کی ثالثِی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفتحماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردیامید ہے اسرائیل نئی جنگ بندی تجویزمیں رخنہ نہیں ڈالےگا،حماسحماس کا 5 اور اسرائیل کا 10 یرغمالی رہا کرنے پر اسرارحماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کو تیار ہے، رہنما

Read Comments