Aaj Logo

شائع 27 مارچ 2025 11:40pm

اسلام آباد میں موٹروے پولیس افسر پر مقامی ٹرانسپورٹرز کا تشدد، مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے موٹروے پولیس افسر پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 26 پر مقامی ٹرانسپورٹرز نے موٹروے پولیس افسر پر تشدد کیا، جس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے موٹروے افسر کا سرکاری ٹیبلٹ توڑ دیا اور وردی پھاڑ دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا تاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Read Comments