Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2025 04:43pm

مینا خان آفریدی انصاف یوتھ ونگ کی مرکزی صدارت سے مستعفی

Welcome

انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

مینا خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی عہدیدار ہونے کے باعث وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے، اسی لیے وہ انصاف یوتھ ونگ کی صدارت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ تمام پارٹی ورکرز کا مشکور ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔

Read Comments