آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات دیکھنے کو ملے ہیں، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج مثبت رجحان رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 100انڈیکس میں 1139 پوائنٹس اضافہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار772 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں اس اضافے کو ملک کی معیشت میں استحکام اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
آئی ایم ایف اعلامیے نے پاکستانی حکومت کی تعریفوں کے انبار لگا دیے
گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافے کے ساتھ 117,974.02 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ پی آر ایل، این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل مثبت زون میں رہے۔