Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2025 08:19pm

جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Welcome

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف مقامات پر کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان راستوں پر کرفیو نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عزیز آباد چوک، سروکئی، جنڈولہ، آسمان منزہ، لدھا اور مکین سمیت متعدد راستے بند رہیں گے۔

ٹانک اور وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اس کے علاوہ بی بی رغزئی، کوٹکئی براستہ جنڈولہ، مولے خان سرائے اور بروند سڑک بھی بند رہے گی جبکہ عوام کو متبادل راستوں کے استعمال اور حکام سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹانک

ٹانک میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا، سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی اور منزئی میں کل مکمل کرفیو ہوگا جبکہ کڑی وام اور جنڈولہ میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

Read Comments