Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2025 10:10pm

ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو

Welcome

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے بانی اورملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنا کسی اعزازسے کم نہیں، بانی پیپلزپارٹی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد ازشہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لیے اس اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظریے کی ایک اور فتح ہے۔

شہیدذوالفقاربھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز مل گیا، بیٹی صنم بھٹو نے نشان پاکستان وصول کیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدِ عوام نے عوام کو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔

Read Comments