Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2025 08:59pm

دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا گیا، پاکستان میں ایک گھنٹے کیلئے اضافی روشنیاں بند

Welcome

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”ارتھ آور“ منایا گیا، جس کے تحت رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں اور برقی آلات بند رکھے گئے۔

یہ دن ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور زمین سے محبت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی ارتھ آور کی مناسبت سے روشنیاں بجھانے کا عمل کیا گیا۔

ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے ارتھ آور کو 2007 میں متعارف کروایا تھا، جس کے بعد سے ہر سال مارچ کے آخر میں مخصوص دن پر یہ مہم دنیا بھر میں منائی جاتی ہے۔

Read Comments