Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2025 05:36pm

محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

Welcome

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے جاری کیمپ میں محمد رضوان کے شاٹ سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون ٹوٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شاٹ کھیلا جو سیدھا اس جگہ جا گرا جہاں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے اپنا سامان رکھا ہوا تھا۔

بدقسمتی سے، گیند نسیم شاہ کے بیگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا۔

گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی اجازت ملنے پر پاکستانی بولرز نے کیا کہا؟

نسیم شاہ نے فوراً اپنا موبائل اٹھا کر دیکھا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اشاروں سے محمد رضوان کو بتایا کہ ان کے شاٹ نے ان کا موبائل توڑ دیا ہے، اور اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمیں نیوزی لینڈ میں موجود ہیں، جہاں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جبکہ ون ڈے میچز بعد میں کھیلے جائیں گے۔

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Read Comments