Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2025 05:21pm

گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی اجازت ملنے پر پاکستانی بولرز نے کیا کہا؟

Welcome

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل میں بال چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کے فیصلے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے خوش آئند قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کووڈ 19 کے دوران میچ میں بال چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے آئے مگر اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی کے باعث گیند کو سب بولرز پسینے سے چمکاتے ہیں لیکن تھوک سے بال زیادہ جلدی چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے اچھے طریقے سے بال چمکے گا لیکن اس کے باوجود بولنگ اچھی کرنا ہوگی کیوں کہ صرف بال چمکنے سے بہترین بولنگ نہیں ہو گی۔

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گیند کو تھوک سے چمکنانے سے زیادہ فائدہ تو حاصل نہیں ہوگا لیکن ریورس کے لیے ایک طرف سے گیند زیادہ پرانا نہیں ہوگا۔

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ ’کووڈ کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی پابندی لگی، پسینے کی نسبت تھوک سے جلد اور زیادہ بال چمکتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ پہلے جیسی بولنگ نہیں ہورہی اب تھوک کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہوگی جیسے پہلے کرکٹ ہو رہی تھی ویسے ہونا شروع ہو جائے گی۔

Read Comments