Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2025 05:16pm

لاہور: سابق ایم پی اے کا ڈرائیور پر تشدد، پولیس نے گن مین گرفتار کرلیا

Welcome

لاہور میں سابق ایم پی اے کی جانب سے اپنے ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، واقعے کی ویڈیو ملتے ہی ایکشن لیا گیا اور سابق ایم پی اے کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

فیصل کامران کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والا چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

Read Comments