Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2025 02:05pm

کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر آ گئی

Welcome

کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، جس کے تحت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں پر تعینات افسران کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو ہوں گے، تمام سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

یہ اقدام سول سرونٹ ایکٹ اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

تمام متاثرہ افسران کے کیسز کو دوبارہ ایف پی ایس سی کو بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ان کے تقرر کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

ایف پی ایس سی کو امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز دوبارہ کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد یہ مراسلہ تمام سیکرٹریز کو ارسال کیا گیا ہے، تاکہ اس اہم معاملے پر مزید قانونی مشاورت اور کارروائی کی جا سکے۔

سپریم کورٹ نے کمیٹی برائے ریگولرائزیشن کو غیر قانونی قراردیدیا۔ کمیٹی کے پاس گریڈ ایک سے 15 کے ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیارتھا۔

فیصلے سے سول سرونٹ کی پوسٹوں پر مستقل ہونے والے درجنوں افسران متاثر ہونگے۔ فیصلے سے بورڈ اف امیگریشن، ایف ائی اے، اسٹیٹ افس، این ایچ اے کے افسران متاثر ہونگے۔

ایف پی ایس سی امیدواروں کے دوبارہ فٹنس، اہلیت کا جائزہ لے گی۔ اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کے اس فیصلے کا اطلاق صرف سول پوسٹ، ایف پی ایس سی کی سیٹوں پر ہوگا۔

خودمختار ادارے، کارپوریشن، اتھارٹیز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Read Comments