Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2025 08:52pm

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟

Welcome

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا، جو شوال 1446 کے چاند کی شہادتیں جمع کرے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

Read Comments