Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2025 02:58pm

شلپا شیٹھی کی چمکتی ہوئی جلد: کیا یہ سوئیاں لگوانے کا راز ہے؟

Welcome

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور ان کے چہرے، ماتھے، گالوں اور گردن پر سوئیاں لگی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداح یہ سوچنے لگے کہ شلپا شیٹھی اپنی چمکتی ہوئی جلد کے لیے کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ لے رہی ہیں۔

لیکن، شلپا شیٹھی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ چمکتی جلد کے لیے نہیں بلکہ سائنوس (نزلہ اور سینے کی تکلیف) کے علاج کے لیے ایکیوپنکچر کروا رہی ہیں۔ شلپا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”میں سائنوس کی وجہ سے ایکیوپنکچر کا علاج کروا رہی ہوں۔“

پہلی بیوی سے ملنے کا اب تک موقع نہیں ملا، رنبیر کپورکے تہلکہ خیز بیان پر مداح حیران

ایکیوپنکچر ایک قدیم چینی طریقہ علاج ہے جس میں مختلف پوائنٹس پر پتلی سوئیاں لگائی جاتی ہیں تاکہ جسم میں توانائی کا توازن بہتر ہو اور مختلف بیماریوں کا علاج کیا جا سکے۔

یہ علاج نہ صرف سائنوس کے مسائل بلکہ دیگر طبی مشکلات جیسے درد، تناؤ اور نیند کی کمی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شائقین نے شلپا کی اس تصویر کو دیکھ کر مختلف قیاس آرائیاں کیں، مگر حقیقت میں یہ سوئیاں ان کی صحت کے لیے ہیں نہ کہ ان کی جمالیاتی خوبیوں کا راز۔

ورک فرنٹ پر بات کریں تو شلپا شیٹھی آخری بار فلم ”نکما“ میں نظر آئیں، جو شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی۔ تاہم، اداکارہ نے جلد ہی کئی بڑے پراجیکٹس کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، جس سے ان کے مداحوں کو امید ہے کہ وہ دوبارہ سنیما اسکرین پرجلد دوبارہ اپنا جادو دکھائیں گی۔

Read Comments