Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2025 04:39pm

جدہ سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Welcome

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جدہ سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا جبکہ انسپکشن کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے ۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Read Comments