Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2025 08:58am

پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے، کامران ٹیسوری

Welcome

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے۔ آپ نے ایک کروڑ لوگوں کا دل دکھایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو آخری عشرے میں معافی مانگنی چاہئے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگے۔ آپ نے ایک کروڑ لوگوں کا دل دکھایا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ لوگوں کی دعائیں ہیں کہ آپ جیل میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو آخری عشرے میں معافی مانگی چاہئے۔ تم لوگوں نے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائی تھی اس پر پانی پھر گیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم بننے کے بعد ایک دن کراچی میں نہیں گزارا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

Read Comments