Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2025 03:28pm

پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، عظمی بخاری

Welcome

عظمٰی بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔

لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کے لیے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج سیاسی اورسیکیورٹی کے لحاظ سے اہم دن ہے، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیھٹے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ ’شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘، وزیراعظم کا خطاب، آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں بائیکاٹ کرتے ہیں انھوں نے اپنی حکومت میں بھی بائیکاٹ کیا، ان کا ایجنڈا پاکستان کی سیکیورٹی نہیں ملک کوغیر مستحکم کرنا ہے، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان شہادت کی وردی پہنتے ہیں، جن لوگوں کوسزائیں ہوئی تھیں ان کو بھی صدارتی معافی میں رہا کیا گیا، امن وامان کے لیے سب سے پہلے ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے۔

وزیرآطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کے لیے دہشت گردی مسئلہ نہیں بانی کو مٹن ملایا نہیں مسئلہ ہے، سانحہ اے پی ایس آج بھی دل دھلا دیتا ہے، پاکستان دہشتگردی بری طرح سر اٹھا چکی ہے، پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال سے کوئی لینا دینا نہیں۔

تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کہتا ہے افغانستان کو کچھ نہ کہیں، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے، نواز شریف کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی تھی، باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے ملک مخالف مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہماری فورسز ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

Read Comments