Aaj Logo

شائع 18 مارچ 2025 02:45pm

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کوخطرناک علاقہ قراردینے کے بعد مکینوں کی نقل مکانی شروع

Welcome

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی کو خطرناک علاقہ قرار دیے جانے اور متعدد علاقوں کو خالی کرنے کے نئے حکم کے بعد غزہ کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

اسرائیل کے فضائی حملے کئی گھنٹوں سے جاری ہیں، جس میں 300 سے زاید اموات ہو چکی ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ تاہم غزہ کے مختلف علاقوں سے لوگ ان علاقوں کی طرف جا رہے ہیں جنہیں وہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے غزہ کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خان یونس اور غزہ شہر کے مغربی حصوں میں پناہ لیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی ساری سرحد اس وقت سرخ زون میں ہے اور لوگوں کو ان علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں بیت ہانون، خزہ، عبسان الکبیرہ اور الجدیدہ شامل ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے ترجمان نے مزید کہا کہ لوگوں کو غزہ شہر کے مغرب میں اور خان یونس میں موجود شیلٹرز میں فوری طور پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس پیشرفت سے غزہ کے مکینوں میں مزید بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Comments