پاکستانی اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کی جوڑی ہمیشہ مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور ان کا رومانس اکثر خبروں کی زینت بنتا ہے۔ تاہم، حال ہی میں دانش کے ایک متنازعہ بیان نے انہیں سرخیوں میں ڈال دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
دورانِ رمضان، دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو ٹی وی پر ایک ایسا بیان دیا جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
ویڈیو میں دانش کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ ان کا حق ہے، لیکن وہ فی الحال اپنی اہلیہ عائزہ خان سے محبت اور احترام کے سبب ایسا نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا، ”یہ میری محبت اور عزت ہے کہ میں ابھی عائزہ کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔“
میکال ذوالفقار نے زارا شیخ سے اپنے تعلق کی حقیقت بتادی
عائزہ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ اور دانش اپنے تعلقات کے بارے میں بہت پریکٹیکل ہیں، اور وہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
ایسے میں دانش نے کہا کہ کسی چیز کی اجازت لینا اور پھر نہ کرنا بڑی بات ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں سب کو بتاتا ہوں کہ مجھے چار بار شادی کرنے کی اجازت ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا، ”لیکن یہ میری محبت، اس کے لیے میری عزت ہے، کہ میں ابھی اس کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔“ دانش کے یہ کہتے ہوئے عائزہ کا چہرہ قابل دید تھا۔
دانش اور عائزہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین اس میں اداکار کے الفاظ کو پسند نہیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے دانش تیمور کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔
دانش کے اس بیان پر مداحوں کی ناراضگی نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے عائزہ کے سامنے اس موضوع کو زیرِ بحث لا کر غیر مناسب الفاظ استعمال کیے۔ ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ”جیسے وہ شادی نہ کر کے احسان کر رہا ہو۔“