بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔
گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی نے خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کردیا، مگر کیوں؟
دونوں ملکوں کی سیریز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ تھی لیکن ٹیموں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ حالیہ مذاکرات کے بعد جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے دورے کے دوران ہوئے۔