Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2025 01:50pm

دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

Welcome

دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعد ملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی: سوشل میڈیا پر بڑھکیاں مارنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پرتشدد کرتا تھا۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکو سمیت 4 افراد زخمی

پولیس حکام کے مطابق ملزم وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی تھی، بیوی کے منع کرنے پر ملزم نے پیٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا۔

کراچی میں آدھا درجن ملزمان نے دودھ کے بیوپاری سے 40 لاکھ روپے لوٹ لیے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاتون رابعہ سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔

Read Comments