Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2025 08:10pm

ملائیکہ اروڑا 16 سالہ نوجوان کی نازیبا حرکات پر برہم

Welcome

بھارتی ڈانس شو ہپ ہاپ انڈیا کی جج ملائکہ اروڑا نے ایک 16 سالہ کنٹیسٹنٹ کو اپنی پرفارمنس کے دوران نامناسب اشارے کرنے پر جھاڑ پلادی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا اس وقت حیران رہ گئیں جب ایک 16 سالہ ڈانسر نے اپنے ڈانس کے دوران اداکارہ کو آنکھ ماری جس پر ملائکہ کو غصہ آگیا۔ اداکارہ نے کنٹیسٹنٹ کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تمہارا یہ رویہ تمہاری عمر کے کسی فرد کے لیے موزوں نہیں ہے۔

وائرل ہونے والی فوٹیج میں اداکارہ کو سخت لہجے میں نوجوان سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ممی کا فون نمبر دو۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ کے ڈانٹنے کے باوجود نوجوان مسکراتا رہا۔

سلمان خان کے نئے روپ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

نہ صرف ملائکہ اروڑہ بلکہ دیگر مقابلہ کرنے والوں نے بھی کنٹیسٹنٹ کے مبینہ رویے پر اعتراض اٹھایا۔

بولی ووڈ سیلیبرٹی ’اوری‘ اور ان کے 7 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا ان دنوں اپنے پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں ایک مراٹھی فلم میں ”ماجھا یک نمبر“ کے گانے میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے ”موونگ ان ود ملائکہ“ کے نام سے ایک ریئلٹی شو میں بھی کام کیا، جس میں ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی ایک جھلک نظر آئی۔

Read Comments