Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2025 10:29am

پنجاب میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے پولیس کی آگاہی مہم کا آغاز

Welcome

پنجاب میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے پولیس نے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سڑکوں پر طاقت کے غیرقانونی مظاہرے کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے مقصد کے لیے کسی بھی شخص کو دو نجی گارڈز رکھنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ انہیں پولیس سے اجازت حاصل ہو۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ کر دیے

پولیس نے اس اقدام کو سڑکوں پر قانون کی حکمرانی کے قیام اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور غیر قانونی مظاہرے ختم کیے جا سکیں۔

Read Comments