امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملے میں اموات کی تعداد 53 ہو گئی، 98 یمنی زخمی ہوگئے، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31 ہوگئیں
ٹرمپ کا یمنی حوثیوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم، فضائی حملے میں 15 ہلاک
امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ امریکا نے یمن میں ریڈار سسٹم، فضائی دفاع اور میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے گیارہ ڈرون مار گرائے، حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔
ادھر حوثی رہنما عبد المالک نے جوابی وار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، جب تک امریکا جارحیت جاری رکھے گا جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔