Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2025 12:29pm

وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

Welcome

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

وزیر اعظم نے ججا گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھندے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا۔ انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے عمل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثات میں پاکستان کا نام لیا گیا، جو ملک کے لیے افسوسناک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس جرم میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اس جرم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔

Read Comments