Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2025 09:24pm

امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک

Welcome

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹر سٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خفیہ ٹیکنالوجی، ترکیہ میں زلزلہ امریکہ نے پیدا کیا؟

امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو شاید دنیا ختم ہوجائے، ٹرمپ

خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں تین مرد ایک بچہ اور شیرخوار بچہ بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق 11 دیگر افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments