اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر مقرر کردہ عدالتی کمیشن اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا ہے۔ ایک رکنی عدالتی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل سے واپسی اختیار کی۔
عدالتی کمیشن تقریباً اڑھائی گھنٹے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچا تھا۔ عدالتی عملے میں شامل لاء کلرک سکینہ بانو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں، جو گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
عدالتی کمیشن کو بانی پی ٹی آئی سے مشال یوسفزئی کے بطور وکیل ہونے کی تصدیق کرنی تھی۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کمیشن کو مشال یوسفزئی کی دائر کردہ پٹیشن پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔