Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2025 09:30am

فنڈنگ بل منظور، امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

فنڈنگ بل منظور ہونے سے امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے قلیل المدتی حکومتی اخراجات کا بل منظور کر لیا گیا۔ بل کی مخالفت میں 46 اور حق میں 54 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد بل کو حتمی دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیج دیا گیا۔

امریکی سینیٹ نے جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن سے گریز کرتے ہوئے جمعہ کے روز ایک عارضی اخراجات کا بل منظور کیا۔ یہ اس وقت ہوا جب ڈیموکریٹس ارکان صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعطل سے پیچھے ہٹ گئے، جو وفاقی افرادی قوت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بل وفاقی فنڈنگ ​​کو زیادہ تر یکساں رکھتا ہے، تاہم اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں جو ڈیموکریٹس کو پسند نہیں، جیسے کہ اخراجات میں 7 بلین ڈالر کی کمی اور فوجی فنڈنگ ​​میں 6 بلین ڈالر کا اضافہ۔

امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر کو ملک بدر کردیا

رپورٹ کے مطابق کافی بحث کے بعد، سینیٹ کے اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ چک شومر نے جمعرات کو ایک بل کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں بل پسند نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن اس سے بھی بدتر ہو گا۔ شمر کو تشویش تھی کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم تیزی سے اخراجات میں کمی کر رہی ہے۔

روئٹرز کے مطابق ڈیموکریٹس نے اس بل کے پیش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کیونکہ اس سے تقریباً 7 بلین ڈالر کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

Read Comments