امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے،
بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، جس میں بٹھنڈہ کے ایک سکھ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
گولڈن ٹیمپل، بھارت میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملہ
توہین مذہب پر بھارتی سابق نائب وزیراعلیٰ کو واش روم اور جوتے صاف کرنے کی سزا
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے، حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی، تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود تھے، زخمی ہونے والوں میں دو سواستاران (رضاکار) بھی شامل ہیں جو شیرو منی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) سے تعلق رکھتے ہیں۔