پشاورمیں گھرکی گھنٹی بجانے پر شہری آپے سے باہر ہوگیا، طالب علم کو اسکول میں پناہ دینے پر شہری نے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
میرے گھر کی ڈور بیل کیوں بجائی؟ شہری مشتعل ہوگیا، سرکاری اسکول کے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہری نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، تشدد سے پرنسپل کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
اسکول کے اساتذہ اور اہل علاقہ نے پرنسپل کی جان بچائی، اور پرنسپل کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسکول کے بچے نے شہری کے گھر کی ڈور بیل بجائی تھی، شہری بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کے تعاقب میں بھاگا، طالب علم نے اسکول میں پناہ لے لی، شہری بچے کو پکڑنے کے لئے اسکول پہنچ گیا، جہاں پرنسپل نے اسے بچانے کی کوشش کی۔
ڈی ای او پشاور عرفان علی کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکول پرنسپل پر تشدد کا نوٹس لے لیا، پرنسپل پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔