Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2025 10:28am

چمکدار جلد کے لیے گلیسرین اور وٹامن سی کے فیس ماسک آزمائیں

Welcome

گلیسرین اور وٹامن سی کو ملا کر چمکدار جلد کے لیے ایک مؤثر گھریلو علاج بنایا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں مل کر جلد کی چمک کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

گلیسرین ایک ہیومیکٹنٹ ہے جو ہوا سے نمی کو جلد میں جذب کرتا ہے، یہ نمی جلد کی صحت مند چمک کے لیے ضروری ہے کیونکہ نمی والی جلد زیادہ مؤثر طریقے سے روشنی کو منعکس کرتی ہے۔

مسلسل بھوک لگنے کی انوکھی بیماری، 9 سالہ بچہ دن میں کتنا کھانا کھا جاتا ہے؟

وٹامن سی، جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس عمل کو مزید بڑھاتا ہے کیونکہ یہ جلد کی مجموعی چمک کو بڑھاتا ہے، جلد کے رنگ کو متوازن کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے جو مدھم پن اور عمر رسیدگی کا سبب بنتے ہیں، اور یہ ہائپرپگمنٹیشن اور سیاہ دھبوں کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

ماہر امراض جلد کہتے ہیں کہ، گلیسرین کے نمی دینے والے فوائد کو وٹامن سی کے چمکانے اور تحفظ دینے والے اثرات کے ساتھ ملا کر آپ چمکدار اور صحت مند جلد حاصل کر سکتی ہیں۔

پراسرار جزیرہ، جہاں کے باسی لافانی زندگی کیلئے انجیکشن لیتے ہیں اور ادائیگیاں بٹ کوائن میں ہوتی ہیں

اگر آپ چمکدار جلد کے لیے کوئی گھریلو علاج تلاش کر رہے ہیں تو گلیسرین اور وٹامن سی کو ملا کر دیکھیں۔ آپ اس مکسچر کو اپنی جلد کی ضروریات کے مطابق مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتی ہیں۔

گلیسرین اور وٹامن سی کا استعمال کیسے کریں؟

وٹامن سی اور گلیسرین چمکدارجلد کے لیے ایک آسان گھریلو علاج ہے۔ یہاں مختلف طریقے ہیں جنہیں اپنی جلد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنایا جا سکتا ہے۔

گلیسرین اور وٹامن سی سیرم

1 چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر اور 2 کھانے کے چمچ ڈسٹل واٹر کو ملا کر ایک سیاہ بوتل میں محفوظ کریں۔ گہرے ہائیڈریشن اور چمکدار رنگت کے لیے اس آمیزے کو رات کو اپنے چہرے پر چند قطرے لگائیں۔

چہرے کو ہائیڈریٹ کرنا

ایک اسپرے بوتل میں آدھا چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر اور آدھا کپ عرق گلاب ملا لیں۔ اچھی طرح ہلا کر دن بھر اپنے چہرے پر چھڑکیں تاکہ آپ کی جلد تروتازہ اور روشن رہے۔

چہرے کو چمکانے والا ماسک

1 چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر، اور 1 کھانے کا چمچ دہی کو ہموار پیسٹ میں بلینڈ کریں۔ اسے اپنے چہرے پر لگائیں، 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، اور پھر نیم گرم پانی سے دھو کر پرورش اور چمکدار رنگت حاصل کریں۔

چمکتی ہوئی جلد کا ٹونر

آدھا چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر، اور 1 کپ پکی ہوئی سبز چائے کو مکس کریں۔ اسے ایک بوتل میں محفوظ کریں اور صاف کرنے کے بعد ٹونر کے طور پر استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد کی رنگت میں اضافہ ہو اور قدرتی چمک شامل ہو۔

رات بھر چمکنے کا علاج

1 چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر، اور بادام کے تیل کے 2 قطرے ملا کر سونے سے پہلے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ اسے رات بھر چھوڑ دیں۔

ایکسفولیئٹنگ اسکرب

1 چائے کا چمچ گلیسرین، آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر، اور 1 کھانے کا چمچ چینی مکس کریں۔ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹانے اور تازہ، چمکدار جلد کو ظاہر کرنے کے لیے اسے نم جلد پر سرکلر حرکتوں میں مساج کریں۔

اینٹی ایجنگ فیس پیک

1 پکے ہوئے کیلے کو میش کریں اور اس میں 1 چمچ گلیسرین اور آدھا چائے کا چمچ وٹامن سی پاؤڈر ملا دیں۔ اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر پانی سے دھو کر باریک لکیریں کم کرنے اور جلد کی لچک بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔

جلد پر گلیسرین اور وٹامن سی کے استعمال کے مضر اثرات

اگرچہ گلیسرین اور وٹامن سی کو ملا کر چمکدار جلد حاصل کرنا ایک اچھا گھریلو علاج ہے، تاہم یہ دونوں بعض افراد میں مضر اثرات کا سبب بن سکتے ہیں۔

شاذ و نادر صورتوں میں، کچھ افراد گلیسرین کے استعمال سے جلد کی جلن، لالی یا خارش کا سامنا کر سکتے ہیں۔

وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو یووی نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے، لیکن یہ آپ کی جلد کی سورج کی حساسیت کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ وٹامن سی کی مصنوعات کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ سن اسکرین لگانا ضروری ہے۔

ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے، ہمیشہ پہلے پیچ ٹیسٹ کریں اور اس کے بعد سن اسکرین کے ساتھ موئسچرائزر استعمال کریں۔

اس کے علاوہ، اپنے بیوٹی روٹین میں ان DIY آپشنز کو شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈرمیٹولوجسٹ سے مشورہ کریں، خاص طور پر اگر آپ جلد کی کسی حالت میں مبتلا ہوں۔

Read Comments