Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2025 10:16am

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

Welcome

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخو پورہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت اور ژوب میں چند مقامات پرہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران بالائی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، چترال ، دیر،سوات ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، ایبٹ آباد ،مانسہرہ،کوہستان ، تورغر ، بٹگرام ، پری پور ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک،لکی مروت ، بنوں ، مہمند ، خیبر ، اورکزئی ، کرم،ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، گزشتہ روز پٹن میں 4 ، میر کھنی میں 3 ، بنوں اور دروش میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں صفر ، مالم جبہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے، لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔

عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں بادل ٹوٹ کر برسنے والے ہیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا جبکہخشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے تاہم اج بارش کے امکانات ہیں۔

Read Comments