Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2025 12:35pm

طورخم بارڈر پر کشیدگی: پاک افغان جرگہ ارکان کے درمیان دوسری نشست آج

Welcome

پاک افغان بارڈر طورخم پر کشیدگی پاکستان اور افغان جرگہ ارکان کے درمیان آج دوسری نشست منعقد ہوگی، جرگے کا انعقاد آج 3 بجے طورخم سرحد پر ہوگا۔

پاکستانی جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق جرگے کا انعقاد آج 3 بجے طورخم سرحد پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ افغان حکام متنازعہ تعمیرات کی ہٹ دھرمی چھوڑ دیں تو کشیدگی ختم ہوگی، طورخم سرحدی گزرگاہ کی بحالی افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے سے مشروط ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان جرگے کے سربراہ حاجی گل مراد کے مطابق افغان جرگہ حکام سے مشاورت مکمل کرکے مقررہ وقت پر طورخم پہنچ جائے گا۔

افغان جرگہ سربراہ کے مطابق آج فیصلہ کن نشست ہے، افغان حکومت بھی کشیدگی ختم کرنے کے حق میں ہے۔ پاکستانی سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ جرگہ مذاکرات کے دوران فائر بندی معاہدہ برقرار رہے گا۔

طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

کشیدگی سے طورخم سرحدی گزرگاہ 19 ویں روز بھِی بند ہے۔ طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے دونوں ممالک کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر 12 روز قبل کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغان فورسز نے متنازع علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے مداخلت کرکے تعمیراتی کام رکوا دیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو دو دن تک جاری رہا۔

پاک افغان کشیدگی: جرگے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر متفق

امیگریشن ذرائع کے مطابق طورخم کے راستے افغانستان یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد آمدورفت کرتے ہیں۔

Read Comments