Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2025 02:11pm

پاکستانی سفیر کو امریکا سے ڈی پورٹ کئے جانے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر دفتر کا ردعمل آگیا ہے۔ دفتر خارجہ نے سفیر احسن وگن کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر احسن وگن نجی دورے پر امریکا گئے تھے، تاہم انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور وزارت خارجہ اس پر کام کر رہی ہے، اس لیے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع نے یہ خبر دی تھی کہ پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخل ہونے سے روکا گیا اور انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔

Read Comments