انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیف للِت مودی نے وانواتو کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ زیادہ تر لوگ اس جزیرہ نما ملک سے ناواقف ہو سکتے ہیں، لیکن اب یہ ملک خبروں میں آ گیا ہے۔ للت مودی، جو 2010 سے بھارت سے باہر مقیم ہیں اور لندن میں رہائش پذیر بتائے جاتے ہیں، بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کے الزامات میں مطلوب ہیں۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ للت مودی نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں اپنا بھارتی پاسپورٹ سرینڈر کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
وانواتو کی سب سے بڑی پہچان اس کا ”گولڈن پاسپورٹ“ یا ”سٹیزن شپ بائی انویسٹمنٹ پروگرام“ ہے، جس کے تحت دولت مند افراد مخصوص سرمایہ کاری کے ذریعے اس ملک کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
وانواتو کی شہریت کے فوائد:
ماہر امیگریشن زلاٹا ایرلاچ کے مطابق، وانواتو تیزی سے کرپٹو ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہاں 32 ملین مربع فٹ پر محیط ”ساتوشی آئی لینڈ“ کو عالمی کرپٹو سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وانواتو کی دیگر خصوصیات:
نئے ملک کی شہریت انتہائی سستے داموں فروخت کیلئے پیش
وانواتو کا سفر کیسے کریں؟
اگر آپ وانواتو جانا چاہتے ہیں تو آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے محض تین گھنٹے کی فلائٹ کے ذریعے وہاں پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، فجی اور دیگر پیسیفک ممالک سے بھی براہ راست پروازیں دستیاب ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 میں وانواتو کی کل آبادی صرف 3 لاکھ تھی۔ جو کہ کئی پاکستانی چھوٹے شہروں سے بھی کم ہے۔