Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2025 09:11pm

لاہور سے اغوا ہونے والی لڑکی کو سندھ سے بازیاب کرالیا گیا

Welcome

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے فیکٹری ایریا سے اغوا ہونے والی لڑکی کو سندھ سے بازیاب کرالیا گیا۔

لاہورپولیس نے مغویہ صبا شفیق کو نواب شاہ (ضلع بے نظیرآباد) سے برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم محمد علی لڑکی کو ورغلا کر لے گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ: معمولی شک بھی ملزمان کی بریت کے لیے کافی قرار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق لڑکی کے والد شفیق مسیح نے تھانہ فیکٹری ایریا میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا، پولیس نے 16سالہ صبا شفیق کو بازیاب کراکے والدین کے سپرد کردیا۔

جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج

ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ ملزم محمد علی لڑکی صبا کے والد شفیق مسیح کا دوست ہے، گرفتار ملزم محمد علی کا لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔

Read Comments