حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کے مقدس ناموں پر مشتمل نامور مصور شاہد واصل کے فن پاروں کی نمائش اسلام آباد میں شروع ہوگئی، جس میں آو آئی سی ممالک کے سفیروں نے شرکت کرکے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
ماہ صیام میں نبی آخرالزاماں ﷺ کے ناموں کو مصور شاہد واصل نے اس اندازہ میں اپنے فن پاروں میں نکھارہ کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
نمائش کا اہتمام ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹیوٹ نے کیا تھا، جس میں ترکیہ کے سفیر کا عرفان نذیر اوغلو نے بطور مہمان خصوصی دیگر ایمبسڈر کے ہمراہ فیتا کاٹا۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ مشترکہ ثقافت اور اقدار کے وارث ہیں، ایسی خطاطی مسلمانوں کو مزید قریب لانے کے باعث ہے۔
مصور شاہد واصل نے سفیروں کی دلچسپی اور عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی کو سراہتے پر شکریہ ادا کرتے کہنا تھا کہ اس سے مسلم ممالک میں مزید قربتیں بڑھتی ہیں۔
تقریب کے منتظم سردار راشد الیاس کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش سے وقت حاضر کی ضرورت اور مسلمان ممالک کو قریب لانے کا باعث ہیں، نمائش میں ممتاز کاروباری شخضیات سمیت دیگر مکاتب فکرکے افراد بھی شریک تھے۔