Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2025 12:42pm

عمران خان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل طلب کر لیا

Welcome

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو ملاقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل بلالیا۔

ملک احمد خان بھچر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے لے روانہ ہوگئے، اپوزیشن لیڈر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، عمران خان کو پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ عمر ایوب، اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا بھی اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ ناصر عباس بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Read Comments